Sahih Bukhari Hadith No 4228 in Urdu
ہم سے حسن بن اسحاق نے بیان کیا . کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا . کہا ہم سے زائدہ نے بیان کیا . ان سے عبیداللہ بن عمر نے . ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا . کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں ( مال غنیمت سے ) سواروں کو دو حصے دیئے تھے. اور پیدل فوجیوں کو ایک حصہ ‘ اس کی تفسیر نافع نے اس طرح کی ہے. اگر کسی شخص کے ساتھ گھوڑا ہوتا. تو اسے تین حصے ملتے تھے اور اگر گھوڑا نہ ہوتا تو صرف ایک حصہ ملتا تھا۔
