Sahih Bukhari Hadith No 6778 in Urdu
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے خالد بن الحارث نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا. ان سے ابوحصین نے، انہوں نے کہا. کہ میں نے عمیر بن سعید نخعی سے سنا. کہا کہ میں نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے سنا. انہوں نے کہا. کہ میں نہیں پسند کروں گا کہ حد میں کسی کو ایسی سزا دوں. کہ وہ مر جائے اور پھر مجھے اس کا رنج ہو. سوا شرابی کے کہ اگر وہ مر جائے تو میں اس کی دیت ادا کر دوں گا. کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کوئی حد مقرر نہیں کی تھی۔
