Sahih Bukhari Hadith No 6656 in Urdu

ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے امام مالک نے، انہوں نے ابن شہاب سے روایت کیا، انہوں نے سعید بن مسیب سے روایت کیا، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس مسلمان کے تین بچے مر جائیں تو اس کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی مگر صرف قسم اتارنے کے لیے۔“

Read more

    Sahih Bukhari Hadith No 6655 in Urdu

ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے . کہا ہم کو عاصم الاحول نے خبر دی.کہا میں نے ابوعثمان سے سنا.  وہ اسامہ سے نقل کرتے تھے . کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی ( زینب ) نے . آپ کو بلا بھیجا اس وقت آپ کے. پاس اسامہ بن زید اور سعد بن عبادہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم بھی بیٹھے تھے.   صاحبزادی صاحبہ نے کہلا بھیجا کہ ان کا بچہ مرنے کے قریب ہے آپ تشریف لائیے۔ آپ نے ان کے جواب میں یوں کہلا بھیجا میرا سلام کہو.
اور کہو سب اللہ کا مال ہے  جو اس نے لے لیا. اور  جو اس نے عنایت فرمایا. اور  ہر چیز کا اس کے پاس وقت مقرر ہے. صبر کرو اور اللہ سے ثواب کی امید رکھو۔ صاحبزادی صاحبہ نے قسم دے کر پھر کہلا بھیجا کہ نہیں آپ ضرور تشریف لائیے۔ اس وقت آپ اٹھ، ہم لوگ بھی ساتھ اٹھے.
جب آپ صاحبزادی صاحبہ کے گھر پر پہنچے. اور وہاں جا کر بیٹھے تو بچے کو اٹھا کر آپ کے پاس لائے۔ آپ نے اسے گود میں بٹھا لیا وہ دم توڑ رہا تھا۔ یہ حال پرملال دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ رونا کیسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رونا رحم کی وجہ سے ہے . اور اللہ اپنے جس بندے کے دل میں چاہتا ہے. رحم رکھتا ہے یا یہ ہے کہ اللہ اپنے ان ہی بندوں پر رحم کرے گا . جو دوسروں پر رحم کرتے ہیں۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6654 in Urdu

ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے، انہوں نے اشعث بن ابی الشعثاء سے، انہوں نے معاویہ بن سوید بن مقرن سے، انہوں نے براء بن عازب سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا اور مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے، کہا ہم سے شعبہ نے، انہوں نے اشعث سے، انہوں نے معاویہ بن سوید بن مقرن سے، انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھانے والے کو سچا کرنے کا حکم فرمایا۔

Read more

Oande Sahih Bukhari Hadith No 6653 in Urdu

اور عمرو بن عاصم نے کہا.  ہم سے  ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا کہا.  ہم سے  اسحاق بن عبداللہ نے کہا.  ہم سے  عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ نے ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا .  انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل میں تین شخص تھے اللہ نے ان کو آزمانا چاہا. ( پھر سارا قصہ بیان کیا ) فرشتے کو کوڑھی کے پاس بھیجا. وہ اس سے کہنے لگا میری روزی کے سارے ذریعے کٹ گئے ہیں. اب اللہ ہی کا آسرا ہے پھر تیرا ( یا اب اللہ ہی کی مدد درکار ہے پھر تیری ). پھر پوری حدیث کو ذکر کیا

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6652 in Urdu

ہم سے معلی بن اسعد نے بیان کیا.  کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا. انہوں نے ایوب سے روایت کیا. انہوں نے ابوقلابہ سے. انہوں نے ثابت بن ضحاک سے. انہوں نے کہا . کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو اسلام کے سوا کسی اور مذہب پر قسم کھائے پس. وہ ایسا ہی ہے جیسی کہ اس نے قسم کھائی ہے.  اور جو شخص اپنے نفس کو کسی چیز سے ہلاک کرے . وہ دوزخ میں اسی چیز سے عذاب دیا جاتا رہے گا. اور مومن پر لعنت بھیجنا اس کو قتل کرنے کے برابر ہے . اور جس نے کسی مومن پر کفر کا الزام لگایا پس وہ بھی اس کے قتل کرنے کے برابر ہے۔“

Read more

 Sahih Bukhari Hadith No 6651 in Urdu

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا.  کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا.  ان سے نافع نے، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے . کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی.  اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے تھے.  اس کا نگینہ ہتھیلی کے حصے کی طرف رکھتے تھے۔ پھر لوگوں نے بھی ایسی انگوٹھیاں بنوا لیں.  اس کے بعد ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے.  اور اپنی انگوٹھی اتار دی.  اور فرمایا کہ میں اسے پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی جانب رکھتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار کر پھینک دیا اور فرمایا کہ اللہ کی قسم میں اب اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔ پس لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار کر پھینک دیں۔

Read more

  Sahih Bukhari Hadith No 6650 in Urdu

مجھ سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم کو معمر نے خبر دی. انہوں نے کہا ہم سے زہری نے بیان کیا. انہیں حمید بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا. کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس نے قسم کھائی اور کہا . کہ ”لات و عزیٰ کی قسم“ تو اسے پھر کلمہ «لا إله إلا الله» کہہ لینا چاہئے. اور جو شخص اپنے ساتھی سے کہے .کہ آؤ جوا کھیلیں تو اسے چاہئے کہ ( اس کے کفارہ میں ) صدقہ کرے۔

Read more

 Sahih Bukhari Hadith No 6649 in Urdu

ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب نے. ان سے ایوب نے، ان سے ابوقلابہ اور قاسم تیمی نے اور ان سے زہدم نے بیان کیا.  کہ   ان قبائل، جرم اور اشعر کے درمیان بھائی چارہ تھا۔ ہم ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں موجود تھے تو ان کے لیے کھانا لایا گیا۔ اس میں مرغی بھی تھی۔ ان کے پاس بنی تیم اللہ کا ایک سرخ رنگ کا آدمی بھی موجود تھا۔ غالباً وہ غلاموں میں سے تھا۔ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اسے کھانے پر بلایا
تو اس نے کہا کہ میں نے مرغی کو گندگی کھاتے دیکھا . تو مجھے گھن آئی اور پھر میں نے قسم کھا لی کہ اب میں اس کا گوشت نہیں کھاؤں گا۔ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کھڑے ہو جاؤ.  تو میں تمہیں اس کے بارے میں ایک حدیث سناؤں۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قبیلہ اشعر کے چند لوگوں کے ساتھ آیا.  اور ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کا جانور مانگا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.  کہ اللہ کی قسم میں تمہیں سواری نہیں دے سکتا.  اور نہ میرے پاس ایسا کوئی جانور ہے جو تمہیں سواری کے لیے دے سکوں.  پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ مال غنیمت کے اونٹ آئے.  تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اشعری لوگ کہاں ہیں
پھر آپ نے ہم کو پانچ عمدہ قسم کے اونٹ دئیے جانے کا حکم فرمایا۔ جب ہم ان کو لے کر چلے تو ہم نے کہا یہ ہم نے کیا کیا.  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو قسم کھا چکے تھے کہ ہم کو سواری نہیں دیں گے.  اور درحقیقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت سواری موجود بھی.  نہ تھی پھر آپ نے ہم کو سوار کرا دیا۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی قسم سے غافل کر دیا
۔ قسم اللہ کی ہم اس حرکت کے بعد کبھی فلاح نہیں پا سکیں گے۔ پس ہم آپ کی طرف لوٹ کر آئے اور آپ سے ہم نے تفصیل بالا کو عرض کیا.  کہ ہم آپ کے پاس آئے تھے.  تاکہ آپ ہم کو سواری پر سوار کرا دیں پس آپ نے قسم کھا لی تھی.  کہ آپ ہم کو سوار نہیں کرائیں گے اور درحقیقت اس وقت آپ کے پاس سواری موجود بھی نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب سن کر فرمایا.  کہ میں نے تم کو سوار نہیں کرایا بلکہ اللہ نے تم کو سوار کرا دیا۔ اللہ کی قسم جب میں کوئی قسم کھا لیتا ہوں بعد میں اس سے بہتر اور معاملہ دیکھتا ہوں.  تو میں وہی کرتا ہوں جو بہتر ہوتا ہے اور اس قسم کا کفارہ ادا کر دیتا ہوں۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6648 in Urdu

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالعزیز بن مسلم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے باپ دادوں کی قسم نہ کھاؤ۔“

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6647 in Urdu

ہم سے  سعید بن عفیر  نے بیان کیا.  کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، ان سے یونس نے. ان سے ابن شہاب نے. ان سے سالم نے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا . کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ سے سنا. کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا . کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں باپ دادوں کی قسم کھانے سے منع کیا ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا واللہ! پھر میں نے ان کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ممانعت سننے کے بعد . کبھی قسم نہیں کھائی نہ اپنی طرف سے غیر اللہ کی قسم کھائی نہ .
کسی دوسرے کی زبان سے نقل کی. مجاہد نے کہا سورۃ الاحقاف میں جو «أثرة من علم‏» ہے اس کا معنی یہ ہے . کہ علم کی کوئی بات نقل کرتا ہو۔ یونس کے ساتھ اس حدیث کو عقیل. اور محمد بن ولید زبیدی اور اسحاق بن یحییٰ کلبی نے بھی زہری سے روایت کیا .  سفیان بن عیینہ اور معمر نے اس کو زہری سے روایت کیا. انہوں نے سالم سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے. انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے . کہ آپ نے عمر رضی اللہ عنہ کو غیر اللہ کی قسم کھاتے سنا. روایت میں لفظ «اثارة» کی تفسیر «اثرا» کی مناسبت سے بیان کر دی کیونکہ دونوں کا مادہ ایک ہی ہے۔

Read more