Sahih Bukhari Hadith No 6646 in Urdu

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، ان سے مالک نے. ان سے نافع نے، ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا.  کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے.  تو وہ سواروں کی ایک جماعت کے ساتھ چل رہے تھے اور اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.  کہ خبردار تحقیق اللہ تعالیٰ نے تمہیں باپ دادوں کی قسم کھانے سے منع کیا ہے. جسے قسم کھانی ہے اسے ( بشرط صدق ) چاہئے کہ اللہ ہی کی قسم کھائے ورنہ چپ رہے۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6645 in Urdu

ہم سے اسحاق نے بیان کیا.  کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا. کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ہشام بن زید سے اور انہیں انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے.  کہ   انصاری خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں. ان کے ساتھ ان کے بچے بھی تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ بھی مجھے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ عزیز ہو۔ یہ الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمائے۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6644 in Urdu

مجھ سے اسحاق نے بیان کیا.  کہا ہم کو حبان نے خبر دی.  کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا. کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا. کہا ہم سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا.  کہ   انہوں نے نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا. آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ رکوع اور سجدہ پورے طور پر ادا کیا کرو۔ اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں اپنی کمر کے پیچھے سے تم کو دیکھ لیتا ہوں جب رکوع اور سجدہ کرتے ہو۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6643 in Urdu

ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا. ان سے امام مالک نے بیان کیا.  ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا.  ان سے ان کے والد نے بیان کیا.  اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا.  کہ   ایک صحابی نے سنا کہ ایک دوسرے صحابی سورۃ قل ھو اللہ باربار پڑھتے ہیں.  جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے.  اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا.  وہ صحابی اس سورت کو کم سمجھتے تھے.  لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.  کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے.  یہ قرآن مجید کے ایک تہائی حصہ کے برابر ہے۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6642 in Urdu

مجھ سے احمد بن عثمان نے بیان کیا.  انہوں نے کہا ہم سے شریح بن مسلمہ نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم نے بیان کیا. ان سے ان کے والد نے بیان کیا. ان سے ابواسحاق نے. کہا کہ میں نے عمرو بن میمون سے سنا. کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا.  کہ   ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب یمنی چمڑے کے.  خیمہ سے پشت لگائے ہوئے بیٹھے تھے.
تو آپ نے اپنے صحابہ سے فرمایا کیا تم اس پر خوش ہو کہ تم اہل جنت کے ایک چوتھائی رہو؟ انہوں نے عرض کیا، کیوں نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ تم اہل جنت کے ایک تہائی حصہ پاؤ۔ صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا، پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مجھے امید ہے کہ جنت میں آدھے تم ہی ہو گے۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6641 in Urdu

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا.  کہا ہم سے لیث بن سعد نے.  انہوں نے یونس سے.  انہوں نے ابن شہاب سے.  کہا مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا.  کہ   عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا.  کہ ہند بنت عتبہ بن ربیعہ ( معاویہ رضی اللہ عنہ کی ماں ) نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ساری زمین پر جتنے ڈیرے والے ہیں ( یعنی عرب لوگ جو اکثر ڈیروں اور خیموں میں رہا کرتے تھے ).  میں کسی کا ذلیل و خوار ہونا مجھ کو اتنا پسند نہیں تھا جتنا آپ کا۔
یحییٰ بن بکیر راوی کو شک ہے ( کہ ڈیرے کا لفظ بہ صیغہ مفرد کہا یا بہ صیغہ جمع ).  اب کوئی ڈیرہ والا یا ڈیرے والے ان کو عزت اور آبرو حاصل ہونا.  مجھ کو آپ کے ڈیرے والوں سے زیادہ پسند نہیں ہے ( یعنی اب میں آپ کی اور مسلمانوں کی سب سے زیادہ خیرخواہ ہوں ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابھی کیا ہے تو اور بھی زیادہ خیرخواہ بنے گی۔ قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے۔ پھر ہند کہنے لگی یا رسول اللہ! ابوسفیان تو ایک بخیل آدمی ہے مجھ پر گناہ تو نہیں ہو گا اگر میں اس کے مال میں سے ( اپنے بال بچوں کو کھلاؤں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں اگر تو دستور کے موافق خرچ کرے۔

Read more

 Sahih Bukhari Hadith No 6640 in Urdu

ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا.  کہا ہم سے ابوالاحوص نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے.  ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا.  کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشم کا ایک ٹکڑا ہدیہ کے طور پر آیا.  تو لوگ اسے دست بدست اپنے ہاتھوں میں لینے لگے اور اس کی خوبصورتی اور نرمی پر حیرت کرنے لگے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ تمہیں اس پر حیرت ہے؟ صحابہ نے عرض کی جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.  کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے.  سعد رضی اللہ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بھی اچھے ہیں۔ شعبہ اور اسرائیل نے ابواسحاق سے الفاظ.  ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے“ کا ذکر نہیں کیا۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6639 in Urdu

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا.  کہا ہم کو شعیب نے خبر دی.  کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا.  ان سے عبدالرحمٰن اعرج نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے.  کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سلیمان علیہ السلام نے ایک دن کہا. کہ آج میں رات میں اپنی نوے بیویوں کے پاس جاؤں گا.  اور ہر ایک کے یہاں ایک گھوڑ سوار بچہ پیدا ہو گا
جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرے گا۔ اس پر ان کے ساتھی نے کہا کہ ان شاءاللہ۔ لیکن سلیمان علیہ السلام نے ان شاءاللہ نہیں کہا۔ چنانچہ وہ اپنی تمام بیویوں کے پاس گئے لیکن ایک عورت کے سوا کسی کو حمل نہیں ہوا.  اور اس سے بھی ناقص بچہ پیدا ہوا.  اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اگر انہوں نے ان شاءاللہ کہہ دیا ہوتا تو ( تمام بیویوں کے یہاں بچے پیدا ہوتے ) اور سب گھوڑوں پر سوار ہو کر اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے ہوتے۔“

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6638 in Urdu

ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے، کہا ہم سے اعمش نے، ان سے معرور نے، ان سے ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ   میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا تو آپ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے فرما رہے تھے کعبہ کے رب کی قسم! وہی سب سے زیادہ خسارے والے ہیں۔ کعبہ کے رب کی قسم! وہی سب سے زیادہ خسارے والے ہیں۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میری حالت کیسی ہے،
کیا مجھ میں ( بھی ) کوئی ایسی بات نظر آئی ہے؟ میری حالت کیسی ہے؟ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جا رہے تھے، میں آپ کو خاموش نہیں کرا سکتا تھا اور اللہ کی مشیت کے مطابق مجھ پر عجیب بےقراری طاری ہو گئی۔ میں نے پھر عرض کی، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس مال زیادہ ہے۔ لیکن اس سے وہ مستثنیٰ ہیں۔ جنہوں نے اس میں سے اس اس طرح ( یعنی دائیں اور بائیں بےدریغ مستحقین پر ) اللہ کی راہ میں خرچ کیا ہو گا۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 6637 in Urdu

مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو ہشام بن یوسف نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں ہمام بن منبہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم بھی آخرت کی وہ مشکلات جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روتے اور کم ہنستے۔“

Read more