Sahih Bukhari Hadith No 6626 in Urdu
مجھ سے اسحاق یعنی ابن ابراہیم نے بیان کیا. کہا ہم سے یحییٰ بن صالح نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے معاویہ نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے. ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا. کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”وہ شخص جو اپنے گھر والوں کے معاملہ میں قسم پر اڑا رہتا ہے وہ اس سے بڑا گناہ کرتا ہے کہ اس قسم کا کفارہ ادا کر دے۔“
