Sahih Bukhari Hadith 4563 in Urdu, Arabic, English
Sahih Bukhari Hadith No 4563 in Urdu
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ کہا. کہ ہم سے ابوبکر شعبہ بن عیاش نے بیان کیا. ان سے ابوحصین عثمان بن عاصم نے. اور ان سے ابوالضحیٰ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے. کہ کلمہ «حسبنا الله ونعم الوكيل» ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا، اس وقت جب ان کو آگ میں ڈالا گیا تھا اور یہی کلمہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہا تھا جب لوگوں نے مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے کہا تھا کہ لوگوں ( یعنی قریش ) نے تمہارے خلاف بڑا سامان جنگ اکٹھا کر رکھا ہے، ان سے ڈرو لیکن اس بات نے ان مسلمانوں کا ( جوش ) ایمان اور بڑھا دیا اور یہ مسلمان بولے کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کام بنانے والا ہے۔
Hadith No 4563 in Arabic
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، أُرَاهُ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ : حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ، قَالَهَا إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام حِينَ أُلْقِيَ فِي النَّارِ ، وَقَالَهَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ ، قَالُوا : إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ سورة آل عمران آية 173 .
Hadith No 4563 in English
Narrated Ibn `Abbas: ‘Allah is Sufficient for us and He Is the Best Disposer of affairs, was said by Abraham when he was thrown into the fire; and it was said by Muhammad when they (i.e. hypocrites) said, A great army is gathering against you, therefore, fear them, but it only increased their faith and they said: Allah is Sufficient for us, and He is the Best Disposer (of affairs, for us). (3.173)