Sahih Bukhari Hadith No 4379 in Urdu
عبیداللہ بن عبداللہ نے کہا. کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خواب کے متعلق پوچھا. جس کا ذکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا. تو انہوں نے بتایا کہ مجھے معلوم ہوا ہے. کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا. کہ مجھے خواب میں دکھایا گیا تھا کہ میرے ہاتھوں پر سونے کے دو کنگن رکھ دئیے گئے ہیں۔ میں اس سے بہت گھبرایا اور ان کنگنوں سے مجھے تشویش ہوئی، پھر مجھے حکم ہوا اور میں نے انہیں پھونک دیا تو دونوں کنگن اڑ گئے۔ میں نے اس کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جو خروج کرنے والے ہیں۔ عبیداللہ نے بیان کیا کہ ان میں سے ایک اسود عنسی تھا، جسے فیروز نے یمن میں قتل کیا اور دوسرا مسیلمہ کذاب تھا۔