Tag Archive for: Daily Hadess

Sahih Bukhari Hadith No 4229 in Urdu

ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا.  ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے یونس نے .  ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے سعید بن مسیب نے اور انہیں جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے خبر دی.  کہ   میں اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے عرض کیا کہ آپ نے بنو مطلب کو تو خیبر کے خمس میں سے عنایت فرمایا ہے.  اور ہمیں نظر انداز کر دیا ہے حالانکہ آپ سے قرابت میں ہم اور وہ برابر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یقیناً بنو ہاشم اور بنو مطلب ایک ہیں۔ جبیر بن مطعم رضی اللہ نے بیان کیا.  کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو ( خمس میں سے ) کچھ نہیں دیا تھا۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4228 in Urdu

ہم سے حسن بن اسحاق نے بیان کیا . کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا . کہا ہم سے زائدہ نے بیان کیا . ان سے عبیداللہ بن عمر نے . ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا . کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں ( مال غنیمت سے ) سواروں کو دو حصے دیئے تھے.  اور پیدل فوجیوں کو ایک حصہ ‘ اس کی تفسیر نافع نے اس طرح کی ہے.  اگر کسی شخص کے ساتھ گھوڑا ہوتا.  تو اسے تین حصے ملتے تھے اور اگر گھوڑا نہ ہوتا تو صرف ایک حصہ ملتا تھا۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4227 in Urdu

مجھ سے محمد بن ابی الحسین نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا . کہا مجھ سے میرے والد نے ‘ ان سے ابوعاصم نے بیان کیا . ان سے عامر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا.  کہ   مجھے معلوم نہیں کہ آیا.  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا.  کہ اس سے بوجھ ڈھونے والے کا کام لیا جاتا ہے اور آپ نے پسند نہیں فرمایا.  کہ بوجھ ڈھونے والے جانور ختم ہو جائیں یا آپ نے صرف غزوہ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4226 in Urdu

مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو ابن ابی زائدہ نے خبر دی ‘ کہا ہم عاصم کونے خبر دی ‘ انہیں عامر نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ   غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ پالتو گدھوں کا گوشت ہم پھینک دیں ‘ کچا بھی اور پکا ہوا بھی ‘ پھر ہمیں اس کے کھانے کا کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم نہیں دیا۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4225 in Urdu

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ ان سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عدی بن ثابت نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ   ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ میں شریک تھے پھر پہلی حدیث کی طرح روایت نقل کی۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4224 in Urdu

مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا . ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا . انہوں نے براء بن عازب اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہم سے سنا۔ یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے.  کہ   آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر فرمایا تھا کہ ہانڈیوں کا گوشت پھینک دو . اس وقت ہانڈیاں چولہے پر رکھی جا چکی تھیں۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4223 in Urdu

مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا . کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا . انہوں نے براء بن عازب اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہم سے سنا۔ یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے.  کہ   آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر فرمایا تھا کہ ہانڈیوں کا گوشت پھینک دو . اس وقت ہانڈیاں چولہے پر رکھی جا چکی تھیں۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4222 in Urdu

ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا . کہا مجھ کو عدی بن ثابت نے خبر دی.  اور انہیں براء اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے.  کہ   وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے . پھر انہیں گدھے ملے تو انہوں نے ان کا گوشت پکایا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ ہانڈیاں انڈیل دو۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4221 in Urdu

ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا . کہا مجھ کو عدی بن ثابت نے خبر دی.  اور انہیں براء اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے.  کہ   وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے . پھر انہیں گدھے ملے تو انہوں نے ان کا گوشت پکایا.  لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ ہانڈیاں انڈیل دو۔

Read more

Sahih Bukhari Hadith No 4220 in Urdu

ہم سے سعید بن سلیمان نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عباد نے بیان کیا . ان سے شیبانی نے بیان کیا اور انہوں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے سنا.  کہ   غزوہ خیبر میں ایک موقع پر ہم بہت بھوکے تھے ‘ ادھر ہانڈیوں میں ابال آ رہا تھا.  ( گدھے کا گوشت پکایا جا رہا تھا )
اور کچھ پک بھی گئیں تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا.  کہ گدھے کے گوشت کا ایک ذرہ بھی نہ کھاؤ اور اسے پھینک دو۔ ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر بعض لوگوں نے کہا.  کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ممانعت اس لیے کی ہے.  کہ ابھی اس میں سے خمس نہیں نکالا گیا تھا اور بعض لوگوں کا خیال تھا.  کہ آپ نے اس کی واقعی ممانعت ( ہمیشہ کے لیے ) کر دی ہے ‘ کیونکہ یہ گندگی کھاتا ہے۔

Read more