Sahih Bukhari Hadith No 4519 in Urdu
مجھ سے محمد نے بیان کیا، کہا کہ مجھے ابن عیینہ نے خبر دی. انہیں عمرو نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا. کہ عکاظ، مجنہ اور ذوالمجاز زمانہ جاہلیت کے بازار ( میلے ) تھے. اس لیے ( اسلام کے بعد ) موسم حج میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے وہاں کاروبار کو برا سمجھا تو آیت نازل ہوئی «ليس عليكم جناح أن تبتغوا فضلا من ربكم» کہ ”تمہیں اس بارے میں کوئی حرج نہیں کہ تم اپنے پروردگار کے یہاں سے تلاش معاش کرو۔“ یعنی موسم حج میں تجارت کے لیے مذکورہ منڈیوں میں جاؤ۔