Sahih Bukhari Hadith No 2003 in Urdu
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا. کہ ہم سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا. ان سے ابن شہاب نے بیان کیا. ان سے حمید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا. کہ انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے عاشوراء کے دن منبر پر سنا. انہوں نے کہا کہ اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کدھر گئے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا. کہ یہ عاشوراء کا دن ہے۔ اس کا روزہ تم پر فرض نہیں ہے لیکن میں روزہ سے ہوں اور اب جس کا جی چاہے روزہ سے رہے ( اور میری سنت پر عمل کرے ) اور جس کا جی چاہے نہ رہے۔