Tag Archive for: sahih-bukhari-hadith-6655-in-urdu-arabic-english

    Sahih Bukhari Hadith No 6655 in Urdu

ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے . کہا ہم کو عاصم الاحول نے خبر دی.کہا میں نے ابوعثمان سے سنا.  وہ اسامہ سے نقل کرتے تھے . کہ   نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی ( زینب ) نے . آپ کو بلا بھیجا اس وقت آپ کے. پاس اسامہ بن زید اور سعد بن عبادہ اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہم بھی بیٹھے تھے.   صاحبزادی صاحبہ نے کہلا بھیجا کہ ان کا بچہ مرنے کے قریب ہے آپ تشریف لائیے۔ آپ نے ان کے جواب میں یوں کہلا بھیجا میرا سلام کہو.
اور کہو سب اللہ کا مال ہے  جو اس نے لے لیا. اور  جو اس نے عنایت فرمایا. اور  ہر چیز کا اس کے پاس وقت مقرر ہے. صبر کرو اور اللہ سے ثواب کی امید رکھو۔ صاحبزادی صاحبہ نے قسم دے کر پھر کہلا بھیجا کہ نہیں آپ ضرور تشریف لائیے۔ اس وقت آپ اٹھ، ہم لوگ بھی ساتھ اٹھے.
جب آپ صاحبزادی صاحبہ کے گھر پر پہنچے. اور وہاں جا کر بیٹھے تو بچے کو اٹھا کر آپ کے پاس لائے۔ آپ نے اسے گود میں بٹھا لیا وہ دم توڑ رہا تھا۔ یہ حال پرملال دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ رونا کیسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ رونا رحم کی وجہ سے ہے . اور اللہ اپنے جس بندے کے دل میں چاہتا ہے. رحم رکھتا ہے یا یہ ہے کہ اللہ اپنے ان ہی بندوں پر رحم کرے گا . جو دوسروں پر رحم کرتے ہیں۔

Read more