Sahih Bukhari Hadith No 4227 in Urdu
مجھ سے محمد بن ابی الحسین نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا . کہا مجھ سے میرے والد نے ‘ ان سے ابوعاصم نے بیان کیا . ان سے عامر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا. کہ مجھے معلوم نہیں کہ آیا. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا. کہ اس سے بوجھ ڈھونے والے کا کام لیا جاتا ہے اور آپ نے پسند نہیں فرمایا. کہ بوجھ ڈھونے والے جانور ختم ہو جائیں یا آپ نے صرف غزوہ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی۔
