Sahih Bukhari Hadith No 4167 in Urdu
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا . ان سے ان کے بھائی عبدالحمید نے ‘ ان سے سلیمان بن بلال نے . ان سے عمرو بن یحییٰ نے اور ان سے عباد بن تمیم نے بیان کیا. کہ حرہ کی لڑائی میں لوگ عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر رہے تھے۔ عبداللہ بن زید نے پوچھا کہ ابن حنظلہ سے کس بات پر بیعت کی جا رہی ہے؟ تو لوگوں نے بتایا کہ موت پر۔ ابن زید نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اب میں کسی سے بھی موت پر بیعت نہیں کروں گا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حدیبیہ میں شریک تھے۔
