Sahih Bukhari Hadith No 4567 in Urdu
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا. انہوں نے کہا ہم کو محمد بن جعفر نے خبر دی، انہوں نے کہا. کہ مجھ سے زید بن اسلم نے بیان کیا. ان سے عطاء بن یسار نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا. کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چند منافقین ایسے تھے. کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کے لیے تشریف لے جاتے
تو یہ مدینہ میں پیچھے رہ جاتے. اور پیچھے رہ جانے پر بہت خوش ہوا کرتے تھے. لیکن جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس آتے تو عذر بیان کرتے اور قسمیں کھا لیتے بلکہ ان کو ایسے کام پر تعریف ہونا پسند آتا جس کو انہوں نے نہ کیا ہوتا اور بعد میں چکنی چیڑی باتوں سے اپنی بات بنانا چاہتے۔ اللہ تعالیٰ نے اسی پر یہ آیت «لا يحسبن الذين يفرحون» آخر آیت تک اتاری۔
