Sahih Bukhari Hadith No 4557 in Urdu
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا. کہا ان سے سفیان نے، ان سے میسرہ نے. ان سے ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے . آیت «كنتم خير أمة أخرجت للناس» ”تم لوگ لوگوں کے لیے سب لوگوں سے بہتر ہو“ اور کہا ان کو گردنوں میں زنجیریں ڈال کر ( لڑائی میں گرفتار کر کے ) لاتے ہو پھر وہ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں۔
