Sahih Bukhari Hadith No 4508 in Urdu
ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا. ہم سے اسرائیل نے بیان کیا. ان سے ابواسحاق نے اور ان سے براء رضی اللہ عنہ نے (دوسری سند). اور ہم سے احمد بن عثمان نے بیان کیا. ان سے شریح بن مسلمہ نے بیان کیا. کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن یوسف نے بیان کا. ان سے ان کے والد نے، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا. انہوں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا کہ جب رمضان کے روزے کا حکم نازل ہوا تو مسلمان پورے رمضان میں اپنی بیویوں کے قریب نہیں جاتے تھے
اور کچھ لوگوں نے اپنے کو خیانت میں مبتلا کر لیا تھا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی «علم الله أنكم كنتم تختانون أنفسكم فتاب عليكم وعفا عنكم» ”اللہ نے جان لیا کہ تم اپنے کو خیانت میں مبتلا کرتے رہتے تھے۔ پس اس نے تم پر رحمت سے توجہ فرمائی اور تم کو معاف کر دیا۔“
