Sahih Bukhari Hadith No 4388 in Urdu
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن ابی عدی نے بیان کیا. ان سے شعبہ نے، ان سے سلیمان نے. ان سے ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے. کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. کہ تمہارے یہاں اہل یمن آ گئے ہیں. ان کے دل کے پردے باریک. دل نرم ہوتے ہیں. ایمان یمن والوں کا ہے اور حکمت بھی یمن کی اچھی ہے اور فخر و تکبر اونٹ والوں میں ہوتا ہے. اور اطمینان اور سہولت بکری والوں میں۔ اور غندر نے بیان کیا اس حدیث کو شعبہ سے. ان سے سلیمان نے، انہوں نے ذکوان سے سنا. انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
