Sahih Bukhari Hadith No 4387 in Urdu
ہم سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا. کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے. ان سے قیس بن ابی حازم نے اور ان سے ابومسعود رضی اللہ عنہ نے. کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا. کہ ایمان تو ادھر ہے اور آپ نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کیا اور بےرحمی اور سخت دلی اونٹ کی دم کے پیچھے پیچھے چلانے والوں میں ہے، جدھر سے شیطان کے دونوں سینگ نکلتے ہیں ( یعنی مشرق ) قبیلہ ربیعہ اور مضر کے لوگوں میں۔
